Hazrat Luqman Ki Hikmat – UrduQissa.com

Spread the love

حضرت لقمان کی حکمت

حضرت لقمان ایک شخص کے غلام تھے جو ان کو اپنے تمام غلاموں میں حقیر ترین سمجھتا تھا۔ وہ امیر اپنے غلاموں کو باغ سے پھل توڑنے کے لیے بھیجا کرتا تھا۔ لقمان بھی ان کے ساتھ جایا کرتے تھے۔ وہ بظاہر سیاہ فام تھے۔

لیکن بباطن بڑے نیک سیرت اور دانش مند۔ دوسرے غلام توڑے ہوئے پھلوں میں سے اکثر خود کھا جاتے تھے۔ ایک دفعہ مالک کو خبر ہو گئی تو غلاموں نے اپنی گلو خلاصی کرانے کے لیے سارا الزام حضرت لقمان پر رکھ دیا اور کہہ دیا کہ سب میوے لقمان چٹ کر گیا ہے۔

مالک بہت خفا ہوا اور حضرت لقمان پر سختی کرنے لگا۔ چونکہ وہ تحقیق کئے بغیر حضرت لقمان سے بدگمان ہو گیا تھا۔ انہوں نے اس سے عرض کیا کہ اے مالک! خیانت کرنے والا شخص خدا کے سامنے رحمت کا امیدوار بن کر نہیں جاسکتا۔

لہذا مناسب یہ ہے کہ ہم سب کی آزمائش کی جائے۔ وہ اس طرح کہ ہم سب کو پیٹ بھر کر گرم پانی پلائیے۔ پھر ایک جنگل میں سوار ہو کے ہو کر گھوڑا دوڑائیے اور ہم سب آر آپ کے گھوڑے کے ساتھ دوڑیں۔

پھر آپ کو میوہ چرانے والے بد کار کا پتہ چل جائے گا۔ مالک نے اس طرح کیا اور تمام غلاموں کو گرم پانی پلا کر چکر کے ساتھ ایک بڑے میدان میں خوب دوڑایا۔ اس بھاگ دوڑ سے غلاموں کا جی مالش کرنے لگا اور وہ قے کرنے لگے اور مالک پر روشن ہو گیا کہ ان پر تہمت لگانے والے خود چور تھے۔

Also Read  Dum Saaz - UrduQissa.com

Spread the love

Leave a Comment